شرجیل میمن

دہشت گردی کے خطرات پورے ملک میں موجود ہیں، شرجیل انعام میمن

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خطرات پورے ملک میں موجود ہیں، بڑی آبادی کے شہروں کو ٹارگٹ کرنا آسان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی 3 کروڑ آبادی ہے، روزانہ ہزاروں شہری اور گاڑیاں کراچی آتی اور جاتی  ہیں اس لیے ہر شخص اور گاڑی کو چیک کرنا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے  کراچی بم دھماکے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی دہشت گردوں کو پکڑا گیا، اس واقعے کے زمے داروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ  بم  دھماکہ پلانٹڈ تھا لیکن ابھی نہیں کہہ سکتے ہیں کہ کس کو خاص نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ انتہائی رش والا علاقہ ہے ، دھماکہ ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ابھی حتمی طور ہر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مصروف ترین کاروباری مرکز صدر میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے نزدیک ہونے والے دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے