آصف زرداری

دہشت گردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے وطن دشمن سمجھ کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری کاکہنا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشت گردی کی نرسریوں کو گرانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں  دہشتگردوں نے ایک حملے کے دوران پانچ سیکیورٹی فورسز کو شہید کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپن وام کے علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کے حملے میں حملے میں ایف سی کے 4 جوان اور لیوی کے 1 سب انسپکٹر شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے