دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار جوان شہید

سیکیورٹی فورسز

راولپنڈی (پاک صحافت) میرعلی اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان شہید جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دو دہشتگرد شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں بھی آپریشن کیا گیا جہاں سے ایک دہشت گرد کو رفتار کرکے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لیا گیا۔ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران چار سکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں