مراد علی شاہ

دہشتگردوں کو وارننگ دیتا ہوں ہم انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  ملک دشمن دہشتگردوں کے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دہشتگردوں کو وارننگ دیتا ہوں ہم انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مسلمان  توکیا وہ تو انسان ہی نہیں ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کو ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں ، تقریباْ ایک ماہ قبل کراچی یونیورسٹی میں حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بلوچ تو کبھی سندھی آرگنائزیشن ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور زبان نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ ہم مشکل فیصلے کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ہم نے کوویڈ کے دوران مشکل فیصلے کیے اور مشکل فیصلوں کے نتائج بہتر ثابت ہوئے۔ ابھی بھی بہت سارے مسائل ہیں، 90 فیصد پوٹینشل ہے کراچی میں ٹیکس دینے کا ہے جبکہ  میرا تعلق سیہون سے ہے میری خواہش ہے سیہون 70 فیصد سندھ کا ٹیکس دے ۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے