نواز شریف

دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد  اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو زرداری

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، بلاول کو دعوت نامہ موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے