دنیا کی کچھ طاقتیں پاک چین دوستی بڑھتے نہیں دیکھنا چاہتیں، نائب صدر چینی تھنک ٹینک

اسلام آباد (پاک صحافت) چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر مسٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ دنیا میں کچھ طاقتیں چین اور پاکستان کی بڑھتی دوستی نہیں دیکھنا چاہتیں۔ چینی تھنک ٹینک سینٹر کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان ایک پیج پر ہیں، ہم اس منصوبے کو اکٹھے کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چینی تھنک ٹینک سینٹر کے نائب صدر نے کہا کہ پاک چین دوستی کے مخالف نہیں چاہتے کہ پاکستان بہتر رابطوں کے منصوبوں سے جڑے، وہ یہ بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو اور معاشی ترقی کے لیے یہاں کوآرڈینیشن ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ میں ان ممالک کےنام نہیں لیناچاہتا تاہم سی پیک کی مخالفت کرتے ممالک کی فہرست بڑی واضح ہے، پاکستان کے پڑوسی بی آر آئی کا حصّہ نہیں، وہ بضد ہیں کہ یہ وہاں سے گزرے جہاں کے وہ دعویدار ہیں لیکن چین اور پاکستان اس بات سے متفق نہیں۔

واضح رہے کہ چینی تھنک ٹینک سینٹر کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ اس سے بے چینی اور مایوسی پیدا ہو گی، یہ معاشی تعاون کے لیے اچھا نہیں ہو گا، ہم پاکستان میں کام کرتے چینیوں کے ساتھ پاکستانی عوام کے لیے بھی تعاون کے خواہاں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ استحکام کی اہلیت نہیں رکھتے تو غیر ملکی سرمایہ یہاں آنے سے گریز کرے گا، غیر ملکی سرمایہ شیلف کر دیا جائے گا یا روک دیا جائے گا تو ملک و عوام کو نقصان ہو گا

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے