بارود

خودکش حملے کیلئے استعمال ہونے والا بارود سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار

خیبر (پاک صحافت) خیبر میں چیکنگ کیلئے پولیس پوسٹ پر لوڈر رکشہ روکا گیا تو بارود سے بھرا تھا، خیبر پولیس نے معصوم بننے کی کوشش کرنیوالے دہشت گرد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ باڑہ نالہ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک لوڈر رکشے کو روکا تو ڈرائیور سادگی اور معصومیت کی ایکٹنگ کرنے لگا اور پولیس اہلکاروں سے جلدی میں ہونے اور جانے کی درخواست کی۔ پولیس نے فرائض کی انجام دہی کی خاطر ڈرائیور کو چیکنگ کرانے کی ہدایت کی اور جب معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئے، لوڈر رکشہ سارا ہی بارود سے بھرا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فوری ایکشن کرتے ہوئے خطرناک دہشتگرد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او سلیم عباس نے دہشت گردوں کا خطرناک پلان بتا دیا، کہتے ہیں کہ دہشت گرد لوڈر رکشے کے ذریعے خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بروقت ایکشن اور افسران بالا کی مسلسل نگرانی سے دہشت گردوں کا درجنوں افراد کو موت کی نیند سلانے کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ہے۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نے مجھ سے پی آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے