مرتضی وہاب

خان صاحب نے 3 سالوں میں ملک تباہ کر دیا، ترجمان سندھ حکومت

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب نے 3 سالوں میں ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اقتدار سے پہلے خان صاحب نے کہا تھا میں عوام کی تقدیر بدل دوں گا، ہر شعبے سے لوگوں کو نکالا گیا ہے، خان صاحب نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، غریب آدمی کا گھر گرادیا اور ان سے چھت چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ  خان صاحب نے وعدہ کیا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، مراد سعید نے 2 سو ارب روپے ملک میں واپس لانے کا کہا تھا، کل وزیر اعظم نے کہا ہماری اگلی حکومت میں پاکستان ترقی کرے گا، بجٹ پیش کرنے سے قبل سیکریٹری خزانہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ  ملک میں معیشت جب بہتر ہوگی جب جمہوریت بہتر ہوگی، خان صاحب کو یو ٹرن لینا بند کرنے ہوں گے۔وفاقی حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے، ملک میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے، کہتے ہیں ٹیکس اور معیشت صیحح سمت میں جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے