لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری احمد سلمان بلوچ نے منی بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں ترین پلس بجٹ پیش کیا ہے ، ترین بجٹ پلس نے ماچس کی ڈبی کو بھی نہیں چھوڑا۔ سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ سال کے آخری دن عوام کی خالی پلیٹ میں مزید سترہ فیصد مہنگائی ڈال دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے ڈپٹی سیکریٹری احمد سلمان بلوچ نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے اپنے ووٹر سے بھی نمک حلالی نہیں کی کہ نمک بھی مہنگا کر دیا ہے۔ مدینہ کی ریاست میں کتاب پر سترہ فیصد ٹیکس اور سینما پر ٹکس چھوٹ کا اعلان ہے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ یہ حکومت ایک فلم ہو چکی ہے جو سینما میں دیکھانا چاہتی ہے۔ تاہم انکو معلوم نہیں یہ اب ایک ڈبہ فلم ہے انکو کوئی نہیں دیکھے گا۔ یاد رہے کہ احمد سلمان بلوچ نے اس سے قبل بھی جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کے نام پر تباہی لائی ہے۔