عظمی بخاری

حکومتی کشتی کسی بھی وقت ڈوب سکتی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نااہل کپتان کے ہاتھوں حکومت کی کشتی کسی بھی وقت ڈوب سکتی ہے۔ نالائقوں کے ٹولے نے ملک و قوم کو تباہی و بربادی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ایک زمانہ وہ تھا کہ وزیراعظم عمران خان چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے جہانگیر ترین سے مشورے کرتے تھے لیکن آج اسی کو چینی مافیا کا سرغنہ قرار دے رہے ہیں۔ لیکن حقیقت میں مافیا کا اصل سرغنہ خود عمران خان ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز قوم کو نالائقوں کے ٹولے سے نجات دلاکر ہی کہیں جائیں گی۔ سلطنت عمرانیہ کے احتساب کی ہنڈیا بیچ چوراہے پٹ گئی ہے، عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ چینی مافیا نے ان کو بیوقوف بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے