مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ

حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی صورتحال گھمبیر ہے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 لاکھ نوکریاں تو کیا ملنی تھیں، ملک میں بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے، معاشی بحران سے نکلنے کے اور بھی بہت سے طریقے ہیں، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال گھمبیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتا ہوئے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کر دیا ہے، اب وہ کسی کو جوابدہ نہیں، اسٹیٹ بینک کو اتنا طاقتور کر دیا کہ اس کے معاملے میں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ انہوں نے صوبے میں کورونا کی موجودہ صوت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد سے کم ہے، ہم آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے