16.1 C
Pakistan
پیر, اکتوبر 18, 2021

حکومتی وزرا دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں عام شہری دو وقت کی روٹی کے لئے دربدر ہے لیکن حکومتی وزرا دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ بجٹ عوام کے لئے نہیں بلکہ صرف وزیروں اور مافیاز کے لئے بنایا گیا ہے۔ جس میں عوام کو ریلیف دینے کی کوئی بات شامل نہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کروانا چاہتی ہے جس کا مقصد اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ایف آئی اے، الیکشن کمیشن حتی کہ اینٹی کرپشن بھی ان کی مرضی کے مطابق نیب کی طرح کام کرے اور ان کی انگلی کے اشاروں پر ناچیں۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

five × 3 =

Latest Articles