شیری رحمان

حکومتی نااہلی کیوجہ سے ملک میں گیس کا شدید بحران ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اس وقت ملک بھر میں گیس کا شدید بحران ہے، جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایل این جی کارگو کی تاخیر سے حالیہ گیس بحران مزید بدتر ہو جائے گا، تاریخ کی مہنگی ترین ایل ان جی خریدنے کے باوجود تباہی سرکار گیس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکی۔ گھریلو صارفین کے ساتھ صنعت کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ سنگاپور کی کمپنی پاکستان کو 10 جنوری کو ایل این جی کارگو نہیں ڈلیور کر سکے گی۔ نومبر میں بھی اس کمپنی نے کارگو نہیں فراہم کیا تھا۔ حکومت وضاحت کرے ڈیفالٹ کمپنی کے ساتھ دوبارہ کیسے معاہدہ کیا گیا؟۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے