خواجہ سعد رفیق

حکومتی اتحاد کیخلاف سازش میں عمران اکیلا نہیں، اس کے سہولت کار بھی ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک اور جمہوریت کو بچانے والے حکومتی اتحاد کے خلاف سازش میں صرف عمران خان اکیلا نہیں بلکہ اس کے سہولت کار بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی تو ای وی ایم کے ذریعے دو تہائی اکثریت دلوائی جانی تھی۔ افواج پاکستان میں مرضی کی تقرریاں کرنا تھیں، عدلیہ میں خرابی پیدا کرنی تھی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد ملک میں ریموٹ کنٹرول صدارتی نظام لانا تھا، آئينی اور جمہوری بنیادوں پر حملہ کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ آئینی تبدیلی کے پیر نہیں لگنے دیے جائیں گے اور اس کے خلاف سازش جاری رہے گی، سازش میں عمران اکیلا نہیں ہوگا اس کے سہولت کار بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے اپنے میزائل پروگراموں کے خلاف امریکی پابندیوں کو جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیا

پاک صحافت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بعض چینی کمپنیوں اور شہریوں پر مبینہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے