مریم نواز

حلقہ این اے 249 کے الیکشن سے متعلق مریم نواز کا ویڈیو پیغام جاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 کے انتخابات سے متعلق حلقے کے عوام کے لئے ویڈیو پیغام جار ی کر دیا۔  جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ  حلقہ کا اہم اور بڑا مسئلہ پانی کا ہے، جیتنے کی صورت میں حلقے کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 249 کی الیکشن مہم کے سلسلے میں مریم نوازنے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی آکر براہ راست آپ سے باتیں کرناچاہتی تھی مگر کورونا کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کوخطرےمیں نہیں ڈالنا چاہتی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم دستیابی کا ہے، مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ بلدیہ کے ہرگھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نےکراچی کو گرین لائن دی جو موجودہ حکومت نے مکمل نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے