انتخابات

حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

لاہور (پاک صحافت) لیگی رہنما کی وفات سے خالی ہونے والے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ن لیگ اور پی پی امیدوار کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقے میں 4 لاکھ چالیس ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے دو لاکھ 33 ہزار 558 مرد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ حلقے میں دو لاکھ چھ ہزار 927 خواتین رائے دہی کا حق استعمال کریں گی۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں 11 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ حلقہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے