میاں چنوں (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میاں چنوں میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ہیرو اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہم نے اس وقت معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، عوام کو ریلیف دے کر تمام پولیٹیکل اسٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، یہ ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔
Short Link
Copied