بلاول بھٹو

جمہوریت کی حفاظت کیلئے پیپلزپارٹی ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے پیپلزپارٹی ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 55 سال سے پاکستان کے عوام کی ترقی کے لیے جدوجہد کی ہے اور انشاءاللہ اگلے 55 سال بھی عوام کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو پہلا جمہوری آئین دیا اور اپنے منشور پر قائم رہتے ہوئے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنایا جبکہ اس آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے