جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا ڈی چوک پر دھرنا، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

اسلام آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا گیا ہے جبکہ دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور مزید کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا یوتھ مارچ ڈی چوک پہنچ گیا ہے جہاں شرکا نے دھرنا دے دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے احتجاج کے شرکا ڈی چوک پہنچے تو انہوں نے پارلیمنٹ جانے کی کوشش کی۔ ایکسپریس وے چوک میں پولیس سے دھکم پیل ہوئی جس کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تمام کارکنان واپس بلالیے۔

جماعت اسلامی کے یوتھ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے ہر نعمت سے نوازا ہے مگر یہاں چوروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ چینی مافیا نے پاکستان میں کرپشن کی ہے۔ گندم پیدا کرنے والا پاکستان دنیا میں 8 واں ملک ہے مگر آٹا مہنگا ہے۔ کراچی سے خیبرپختونخوا تک ایک ہی نعرہ ہے عمران خان چور ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے اور چور کو بھگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے