جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدرِ مملکت آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں ان سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عائشہ ملک، اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر سردار سلیم حیدر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے