جسٹس قاضی فائز عیسی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے۔

تٖفصیلات کے مطابق ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسیٰ سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا، 2019ء میں صدارتی ریفرنس کے بعد سینئر ترین جج ہونے کے باوجود انہیں 3 سال سے کسی آئینی مقدمے کے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے