اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی جامعہ حفصہ میں لاکھوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع لڑکیوں کے مدرسے جامعہ حفصہ میں لاکھوں روپے کی گیس چوری ہو رہی ہے۔ سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے گیس چوری کے خلاف مہم جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مطابق خصوصی ٹیم جامعہ سیدہ حفصہ پہنچ گئی جہاں یہ معاملہ سامنے آیا کہ مدرسے میں لاکھوں روپے کی گیس چوری کر لی جاتی ہے۔
سوئی گیس حکام نے بتایا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع کر دی ہے، مقامی انتظامیہ کا کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر موجود نہیں۔
Short Link
Copied