تحریک لبیک دھرنا

تحریک لبیک کے احتجاجی دھرنے جاری، پنجاب میں پیراملٹری فورس طلب

لاہور (پاک صحافت) تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد سے پاکستان بھر کی طرح پنجاب میں بھی احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزارت داخلہ نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے پیراملٹری فورس طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹروے سمیت پنجاب کی اہم شاہراہیں بلاک کردی گئی ہیں جبکہ پنجاب کو دیگر صوبوں سے ملانے والی سڑکیں بھی بلاک ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ، چوک یتیم خانہ، سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا ہے جب کہ ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے