خواجہ آصف

تحریک عدم اعتماد سے متعلق تیاری مکمل ہوگئی ہے۔ خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے تحریک عدم اعتماد کے متعلق تیاری مکمل ہوگئی ہے اور اس کی کامیابی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا اندازہ ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں کیونکہ عمران خان ایک بوجھ بن گئے ہیں۔ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری عمران خان کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے متعلق فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے عمل کا اسی ہفتے آغاز کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے