اسلام آباد (پاک صحافت) احمد جواد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مکروہ چہرہ اب تحریک انصاف کے ہر کارکن اور ووٹر کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، عمران خان دوبارہ قوم کو بے وقوف نہیں بناسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات جواد احمد نے کہا ہے کہ پارٹی سے غیر قانونی طور پر نکالا گیا۔ اس قوم کے ساتھ 74 سالوں میں اتنا بڑا دھوکا نہیں ہوا، اوور سیز پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کی طرح استعمال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما احمد جواد کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی صاحب آپ کا اندازہ غلط ثابت ہوگا، قوم دوبارہ بے وقوف نہیں بنے گی، آپ کا کینٹینر والا کردار اب اس ملک میں دوبارہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، آپ کے اقتدار سے نکلتے ہی آپ کو اپنے اردگرد کوئی نظر نہیں آئے گا، سوائے جن کو کہیں اور نوکری ملنے کا چانس نہیں، آپ اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔