شیری رحمان

تحریک انصاف نے ایک جلسے کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک جلسے کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔ عمران خان اپنی سیاست کے خاطر ایک بدترین اور خطرناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے  سیالکوٹ کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک جلسے کی خاطر سیالکوٹ کو میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جلسے کے لئے گرجا گھر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ گرجا گھر کے تقدس کے لئے مسیحی برادری کو احتجاج کرنا پڑا، مدینہ کی ریاست بنانے کے دعویداروں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں نفرت کو فروغ دینا بند کریں، ان کی وجہ سے ملک میں تقسیم دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ اپنی سیاست کے خاطر ایک بدترین اور خطرناک صورتحال پیدا کر رہے ہیں، تحریک انصاف کا طریقہ سیاست ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے، ملک اس طرح کی سیاست برداشت نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے