کراچی (پاک صحافت) نگراں سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل کراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل کر دیا ہے۔
ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلی جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے یوم وفات پر صوبے بھر میں عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی تمام سرکاری و نجی ادارے کل بند رہیں گے۔
Short Link
Copied