اتحاد

بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ اس دوران بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ ن میں اتحاد کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحاد ہونے پر تینوں جماعتیں مل کر بلوچستان میں الیکشن لڑیں گی اور وزیراعلی بلوچستان کے حوالے سے فیصلہ مذاکرات میں ہوگا۔ بی اے پی کے جام کمال ن لیگ کے وزیراعلی بنانے کی شرط پر پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

جے یو آئی نے عبدالغفور حیدری کو وزیراعلی بلوچستان بنانےکی شرط رکھ دی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے