بارش

بلوچستان میں شدید بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج بارش جاری رہی جس کے بعد کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ گوادر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام جواب دے گیا، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی غائب ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشین میں 4، سبی، زیارت اور قلعہ عبداللہ میں 3 جبکہ موسی خیل میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 48 گھنٹوں میں ژوب میں 50، بارکھان 33، پنجگور 21، کوئٹہ 16 اور قلات میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی کوئٹہ، قلات، سبی، بارکھان، سبی، ژوب، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں مزید بارش کا امکان ہے، گوادر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے نصیر آباد اور لہڑی کے دریاؤں میں طغیانی آگئی، طوفانی بارشوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، ژوب کے مقام پر کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے