کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان سے ایوان بالا کی خالی ہونے 11 نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کے امیدواروں کی کامیابی سے متعلق فارم 55 جاری کر دیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے طے ہونے والے فارمولے کے تحت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو 3، 3 نشستیں ملیں، جمعیت علما اسلام (ف) کو 2 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور نیشنل پارٹی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔
آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، اس طرح بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 11 سینیٹرز بنا کسی مقابلے کے ایوان بالا میں منتخب ہوئے۔