بلاول کی قیادت نے سیاست کو نئی توانائی دی، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کو اپنے حقوق کا شعور شہید بھٹو نے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو نے ملک کو پہلا آئین، ایٹمی پروگرام دیا، معیشت کی کایا پلٹنے والے ادارے بنائے، سیاست کو اشرافیہ سے نکال کر پسے ہوئے طبقوں کو ایوانوں میں پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہید بھٹو کے بعد شہید بی بی نے عوامی سیاست کی قیادت کی، پاکستانی سیاست آج بھی محترمہ کے سیاسی فلسفے کے گرد گھومتی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق بی بی کی شہادت پر صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک بچایا، بلاول بھٹو زرداری سیاسی استحکام کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت نے پاکستانی سیاست کو نئی توانائی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے