کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوابزادہ نصر اللہ خان کی برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان پختہ سوچ رکھنے والے ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوابزاہ نصراللّٰہ خان کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ مرحوم نوابزادہ نصراللّٰہ رواداری اور جمہوری اقدار و روایات کے امین تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی تاریخ نصراللہ خان کے تذکرے کے بغیر ادھوری رہے گی۔