شہباز گل

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گِل کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما تحریکِ انصاف شہباز گِل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس سے متعلق سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے ایس ایچ او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہباز گِل جب بھی نظر آئیں، انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے