بختاور بھٹو زرداری

بختاور بھٹو زرداری پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑیں

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر برس پڑیں۔ بختاور بھٹو زرداری نے مینار پاکستان میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  بختاور کا کہنا ہے کہ ’اس حکومت کا کوئی نیا قانون تحفظ فراہم نہیں کرے گا اور نہ ہی تبدیلی لائے گا۔‘پاکاس

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ’مینارِ پاکستان میں برین ڈیڈ زومبیز  نے خوفناک گھات لگاکر خاتون پر حملہ کیا۔‘

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’یہ حکومت ہر خوفناک واقعہ کو قالین کے نیچے صاف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘ ’اس حکومت میں مرد نے کئی بار عورت کو نقصان پہنچایا ہے اور ہر بار یہ حکومت درندون کو رہا کرنے کا جواز بھی فراہم کرتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے