خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی ترسیلات زر روکنے کی کال ضرور دیں، ناکام ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ترسیلات زر روکنے کی کال ضرور دیں، یہ ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو بغاوتیں کی گئیں، ان کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کےلیے ایک دروازہ کھل جائے گا، اس حوالے سے احتساب کا فریم ورک تیار ہے اور اُسے مزید بہتر بھی کر لیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا تحقیقات کروانی ہے؟ سارے ثبوت اور اعترافات تو موجود ہیں، سپریم کورٹ کے سینئر ججز کا ذکر کرکے بانی پی ٹی آئی وہی عدالتی سرپرستی چاہتے ہیں جو انہیں 9 مئی کے بعد ملی تھی اور جانبدار عدلیہ ان کی پشت پر کھڑی تھی ورنہ 9 مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہوچکا ہوتا، سینئر ترین ججز وہی ہیں جنہیں حال ہی میں ایک شکایت ہوئی ہے اور انہوں نے خط لکھا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اب ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے، ریاست عوام کو پانی بجلی گیس تیل سمیت دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے، سول نافرمانی انگریز کے زمانے میں چلتی تھیں، پی ٹی آئی کے جس بندے نے یہ تجویز دی ہے وہ تاریخ سے ناواقف ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ان کی تو قیادت ہی ان پڑھ ہے یا پڑھے لکھے ان پڑھ ہیں، سول نافرمانی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے