(پاک صحافت) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کے نئے کیس میں مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔
نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
نیب ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
Short Link
Copied