کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے وسیم قریشی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم قریشی نے یہ اعلان پیپلز پارٹی کے کراچی میں ہونے والے جلسہ میں کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے 36 سالہ ایم کیو ایم کی رفاقت چھوڑی کہا ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں فیصلے کرنے کی طاقت نہیں۔
اپنے فیصلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا کئی روز سوچا، موجودہ ایم کیو ایم میں کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دیوار سے لگایا گیا تو دیوار گر جائے گی، سینئر کارکنوں کو دیوار سے لگایا گیا۔ آج ایم کیو ایم سینٹرل کی دیوار سے ایک اینٹ گر گئی ہے۔