پرویز اشرف

اگلے الیکشن کی مکمل تیاری ہے، جیت ہماری ہی ہوگی۔ راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں مکمل تیاری ہے جبکہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بھی کارکنوں کو حوصلہ دیا ہے۔ اگلے الیکشن میں ہماری کامیابی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے الیکشن کے لیے ہماری تیاری زبردست ہوگی۔ ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کے لیے ہونا چاہیے، ہم عوام کے مسائل کی سیاست کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کارکنان کو ملنے اور مبارک باد دینے لاہور آئے تھے۔

پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ ہم ہر آنے والے الیکشن کے لیے زبردست تیار ہوں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری صاحب کہہ چکے ہیں، ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کے لیے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے، ہم عوام کے مسائل کی سیاست کرتے ہیں، گرین لائن جیسے پروجیکٹس کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے