اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 850 افراد کو پہلی قسط کی ادائیگی

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 850 سے زائد افراد کو پہلی قسط ادا کر دی گئی۔

ترجمان وزیرِاعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں شہریوں کو گھر بنانے کے لیے 60 کروڑ روپے مل گئے۔ ترجمان وزیرِاعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بیشتر گھر تکمیل کے قریب ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکانِ اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ خود شہریوں کے پاس جا کر درخواست دہندگان کو ان کی جانب سے مبارک باد کا لیٹر دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے