ملک احمد خان

آج ملک میں جمہوری اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے، ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں جمہوری اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں موجودہ حکومت کو جمہوریت دشمن حکومت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی بینکنگ کورٹ کے باہر مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے یہ بات کہی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر  ملک احمد خان نے کہا کہ ایک الزام بھی عدالت میں ثابت نہیں ہو سکا، احتساب کے نام پر ایک شخص کو وزیر بنایا گیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عدالتوں میں آج تک آپ کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے، آپ کا ایجنڈا لوگوں کی زبان بند کرنا ہے۔ اس موقع پر لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اب بدترین چور ثابت ہوچکے ہیں اور عوام کے سامنے ان کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے