بلاول بھٹو

او آئی سی بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر اقوام متحدہ کے ایلچی کی تقرر پر زور دے۔ وزیر خارجہ

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ او آئی سی دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر اقوام متحدہ کے ایلچی کی تقرر پر زور دے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ اسلامو فوبیا یورپ میں سیاسی میدان میں مضبوط ہو رہا ہے، جو بالآخر نئے قوانین اور پالیسیوں جیسے امتیازی سفری پابندیوں اور ویزا پابندیوں کے ذریعے اسلامو فوبیا کو ادارہ جاتی شکل دے رہا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آج، اس قسم کے اسلامو فوبیا کا ایک بدترین مظہر ہندو توا سے متاثر ہندوستان میں ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت کے نظریے سے متاثر ہوکر حکمران بی جے پی، آر ایس ایس حکومت نے اپنا پرانا منصوبہ ترک کردیا ہے. ہندوستان کے اسلامی ورثے کو مٹانا اور ہندوستان کو ایک منفرد ہندو ریاست میں تبدیل کرنا ان کا منشا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے