آصف زرداری

اولاد کیلئے والدہ کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، آصف علی زرداری

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر ملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میرشکیل الرحمٰن کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولاد کے لئے والدہ کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ اس موقع پر آصف زرداری نے میرشکیل الرحمٰن کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے میرشکیل الرحمٰن کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے میرشکیل الرحمٰن کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قوی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ شہبازشریف نے مرحومہ کےلیے جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے