لندن (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کے استتقبال کے قائل نہیں ہیں، پہلے نواز شریف کے عدالتی معاملات درست کرنے چاہئیں۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، ہماری حکومت کی کارکردگی متاثرکن نہیں تھی، ملکی معاملات کو دیکھنا ہوگا، انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تخفظات نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی خفیہ نہیں بنتی جب بنے گی تو سامنے آجائے گی۔