حنیف عباسی

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو ثابت ہوچکے ہیں۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو ثابت ہوچکے ہیں، اب اس کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر، عمران اسماعیل، عامر کیانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ان کے نام ای سی ایل میں بھی ڈالے جائیں گے۔ دیگر پی ٹی آئی قائدین کے اکاونٹس کی تحقیقات بھی ہوں گی، ایف آئی اے ان افراد کیخلاف تحقیقات کرے گی۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 13 اکاونٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے خیرات کا پیسہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے اعتراف کیا کہ 20 لاکھ جوئے میں جیت کر قرض اتارا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ بھیجنے کے پابند ہیں، عمران خان گزشتہ شب بھولے بن کر بات کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے