کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ پولیس میں تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری کے بعد سندھ پولیس کے ایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے تبادلوں اور تقرریوں کی منظوری مل گئی۔ ایڈیشنل آئی جی خادم حسین کو اسپیشل برانچ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد رضا کو ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی، عاصم خان کو ڈی آئی جی ویسٹ، کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میر پور خاص، طارق رزاق کو ڈی آئی جی حیدر آباد، پرویز چانڈیو کو ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، عبد الحمید کھوسو کو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی کو ڈی آئی جی لاڑکانہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران قریشی کو ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی، محمد عارف اسلم کو ایس ایس پی کیماڑی، ظہور علی کو ایس ایس پی ویسٹ، فیصل عبداللّٰہ چاچڑ کو ایس ایس پی سینٹرل، عرفان علی بہادر کو ایس ایس پی ایسٹ، طارق الہٰی مستوئی کو ایس ایس پی ملیر اور حسن سردار کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کیپٹن (ر) حیدر رضا کی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد، کیپٹن (ر) صدام حسین کی ایس ایس پی سانگھڑ، عابد علی بلوچ کی ایس ایس پی نوشہرو فیروز، عادل میمن کی ایس ایس پی میر پور خاص، علی مردان کھوسو کی ایس پی تھر پارکر تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔