مریم نواز

اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کے مخالفین کو عبرت کا نشان بنایا ہے۔ مریم نواز

فیصل آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنا فیصلہ خدا پر چھوڑا تھا، آج اللہ تعالی نے ان کے مخالفین کو عبرت کا نشان بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب نواز شریف پر ظلم کیا جارہا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ جب انسان معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہے تو ایک پیج پر ہونے کے باوجود تاریخی رسوائی ظالم کا مقدر بنتی ہے۔

مریم نواز کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتا تھا جب بجلی، آٹا، چینی، پٹرول مہنگا ہو تو سمجھ لیں کے وزیراعظم چور ہے۔ آج وزیراعظم چور ہے۔ آج پٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ نوازشریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی اب 115 روپے ہے۔ بجلی کا یونٹ نواز شریف کے دور میں 11 روپے تھا اب 26 روپے فی یونٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے