اسلام آباد (پاک صحافت) اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں حالیہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ دو زورہ دورے پر پاکستان آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس وزیراعظم ہاؤس تشریف لائے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے جس دوران انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی و ریلیف اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم اور یو این سیکرٹری جنرل این ایف آر سی سی کا دورہ بھی کریں گے۔