فیصل کریم کنڈی

اقبال کی فکر اور فلسفہ ہمارے لئے روشن چراغ کی مانند ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اقبال کی فکر اور فلسفہ ہمارے لئے روشن چراغ کی مانند ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کا پیغام آج بھی ہمارے لئے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ان کے دور میں تھا، اقبال کے افکار کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے۔

گورنر کے پی کے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ نوجوان اقبال کی شاعری اور فلسفے سے رہنمائی حاصل کریں، ہم سب اقبال کی تعلیمات کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں، مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے