جان اچکزئی

افغانستان مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔ وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ افغانستان مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشت گرد پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اور ان سے متعلق پاکستان دفترخارجہ افغانستان کو آگاہ کرچکا ہے، افغان حکومت مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جنوری تک تمام غیرقانونی تارکین وطن کو بھیجنا چاہتے ہیں، افغانستان میں خانہ جنگی ختم ہوچکی ہے، تمام افغان باشندوں کو واپس جانا ہوگا، افغانستان افغان مہاجرین کی باعزت آبادکاری یقینی بنائے۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا، سہولت کاری کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے