زلزلہ

افطاری کے فوری بعد زلزے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

سوات (پاک صحافت) خیبرپختونخوا میں افطاری کے فوری بعد زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا، زلزلے کے جھٹکے سوات شہر میں زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے، جبکہ ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق آج شام کو ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  اکثر زلزلوں کی زد میں رہنے والے خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن کے کئی علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ خیال رہے کہ زلزے کے جھٹکے افطاری کے وقت محسوس کئے گئے۔

واضح رہے کہ لزلے کے جھٹکے ایسے وقت میں محسوس کیے گئے جب لوگ افطار کرنے میں مصروف تھے، تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے مخصوص علاقے خاص کر سوات ریجن اکثر زلزلوں کی زد میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے